برسلز (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کا کوئی اخلاقی، انسانی جواز نہیں،ہمارے آئین اور قانون کے مطابق اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے،اگلے سال پاکستان اور یورپی یونین کیساٹھ سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کریں گے ،اگر افغانستان میں حالات کشیدہ ہوئے تو اس کے مضمرات دور رس ہوں گے۔دورہ بیلجیئم کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ بیلجیئم کے کسی وزیر خارجہ کے ساتھ دس سال کے وقفے کے بعد دو طرفہ ملاقات ہوئی،ہم نے دو طرفہ تعلقات کی تمام جہتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، سائنسی، تعلیمی اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی، انہوںنے کہاکہ بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے مختلف ممالک کے شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ میں نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی اور انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کی،میری نیٹو ہیڈکوارٹرز میں سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے،میں نے جنوبی ایشیا میں امن کو درپیش خطرات سے انہیں آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ 2019 میں، میں نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ موگرینی کے ساتھ ”اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان”پر دستخط کیے یہ اس کے بعد پہلی بالمشافہ ملاقات ہے جو موجودہ یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ جوزف بوریل کے ساتھ ہوئی جو ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی،میں نے انہیں بتایا کہ افغانستان کی صورتحال پر قابو پانا سب کے مفاد میں ہے،میں نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ انہوںنے کہاکہ اگلے برس پاکستان اور یورپی یونین کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر ہم اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کریں گے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...