ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،وزیر داخلہ شیخ رشید

0
230

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایت کی ہے ،رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا ہے، نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے جس کے لئے اجلاس ہوگا،نوازشریف پاکستا ن نہیں آئیں گے، اپوزیشن نے 4 ماہ کاوقت کمپنی کی مشہوری کیلئے دیاہے،پی ڈی ایم تاریخ بدلے ،نئے ڈی جی آئی ایس آئی بہترین صلاحیتیوں کے مالک ہیں، پاک فوج میں صلاحیت کی کمی نہیں۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا ہے، بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے، ایف آئی اے سے کہا ہے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالے۔ انہوںنے کہاکہ رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا ہے، اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، جس کے لئے اجلاس ہوگا۔شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف پاکستا ن نہیں آئیں گے، اور اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات دیں گے، وہ پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کریں تو ہم کاغذات ان کے گھر تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی احتجاج کی تاریخ بدلے، اپوزیشن نے 4 ماہ کاوقت کمپنی کی مشہوری کیلئے دیاہے،اوورسیز پاکستانی اپوزیشن والوں سیناراض ہیں، دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں گے، 191 ممالک میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں، پاکستان میں ای پاسپورٹ شروع ہونے جا رہا ہے، خواہش ہے 100 روز میں ای پاسپورٹ شروع ہو جائے، ڈالر کا بحران پیدا کرنیوالی انٹرنیشنل لابی ہے، ملک میں بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، بڑی بڑی کمپنیاں غریبوں کا خون چوستی ہیں