نیویارک(این این آئی )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ ابتدائی ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ کورونا کی قسم اومیکرون دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے ایسے افراد کو متاثر کرسکتی ہے جو ماضی میں اس بیماری کو شکست دے چکے ہوتے ہیں یا ویکسنیشن کرا چکے ہیں، مگر اس سے ہونے والی بیماری کی شدت معمولی ہوتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ سے سامنے آنے والے ڈیٹا سے اومیکرون قسم سے ری انفیکشن کے خطرے میں اضافے کا عندیہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بھی کچھ شواہد موجود ہیں جن کے مطابق اومیکرون سے ہونے والی بیماری کی شدت ڈیلٹا کے مقابلے میں معمولی ہوتی ہے۔مگر انہوں نے زور دیا کہ کسی ٹھوس نتیجے پر پہنچنے کے لیے مزید ڈیٹا کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ مانیٹرنگ کو بڑھانے سے یہ جاننے میں مدد مل سکے گی کہ اومیکرون کس حد تک دیگر اقسام سے مختلف یا خطرناک ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ اگر اومیکرون سے متاثر افراد کی شدت معمولی ثابت ہو بھی جائے تو بھی وائرس کے حوالے سے غفلت برتنا خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے باعث ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ اب تک کے ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم زیادہ متعدی ہے بلکہ ڈیلٹا کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وائرس کو روکنا ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وائرس نے اپنے پھیلا کے لیے خود کو زیادہ بہتر بنایا ہے اور اسی لیے ہمیں پھیلا کے چینز کو روکنے کے لیے کوششوں کو دگنا کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چاہے یہ نئی قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں کم خطرناک ہی کیوں نہ ثابت ہو، اگر وہ بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے تو وہ زیادہ افراد کو بیمار کرے گی جس سے طبی نظام پر بوجھ بڑھے گا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...