اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری نے کہاہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا حالیہ سروی حکومت کے خلاف ایک عوامی چارج شیٹ ہے، حکومت سروے کو نہیں جھٹلا سکتی،پیپلز پارٹی حکومت کی نااہلی اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے، عوام نااہل ٹولے کے خلاف باہر نکلیں۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ 92.99 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں تباہی سرکار کے دور میں مہنگائی ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ 85.9 فیصد لوگوں کہتے ہیں ان کی آمدنی میں اضافے کہ بجائے کمی ہوئی ہے، 73 فیصد سے زائد پاکستانی سمجھتے ہیں مہنگائی کی وجہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں نے نام نہاد احتساب پر بھی غیر اعتمادی کا اظہار کیا ہے، تحریک انصاف کے انقلابیوں نے پولیس اور عدلیہ میں اصلاحات کا دعوہ کیا تھا۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ 3 سال بعد لوگ دونوں اداروں کو سب سے زیادہ کرپٹ سمجھتے ہیں، حکومت کی نااہلی سے اب ہر پاکستانی تنگ آ چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی اور اصلاحات کے تمام تر دعوے جھوٹ پر مبنی تھے، اس حکومت کے پاس ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اس حکومت کی نااہلی اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے، عوام اس نااہل ٹولے کے خلاف باہر نکلیں۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...