اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ چھین لی روٹی، گرا دیئے مکان ،مر رہا ہے مزدور ،پریشان ہے کسان ، نا منظور نیا پاکستان،پیپلز پارٹی (آج) جمعہ کو مہنگائی اور 17دسمبر کو گیس بحران پر ملک گیر احتجاج کرے گی ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملکی معیشت کو داؤ پر لگانے والوں کو بگھا کر دم لے گی ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کرپٹ ٹولے کے سرغنوں سے نجات کا فیصلہ کر چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران ّخان صاحب گھبرانا نہیں اب آپ نے گھر نہیں جیل جانا ہے،سرکاری خرچ پر پلنے والوں اور اے ٹی ایم فنڈڈ کچن کیبنٹ کیلئے پاکستان سستا ملک ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے پہاڑ تلے دبے عوام الناس کی تکالیف پر وزیراعظم بہرے اور کابینہ نابینا بنی بیٹھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو تین سال سے نااہلی نالائقی بدعنوانی اور مہنگائی بے روزگاری کے عفریت نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ذاتی خاندانی اور مالیاتی شراکتی مفاداتی ٹولے سے حساب کا وقت آگیا ہے،۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...