اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر لگاتار گندی ویڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، (ن) لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ کیپٹن صفدر کا یہ بیان کہ اتنی گندی ویڈیو ریلیز ہونے والی ہیں کے دیکھنے کے بعد عرق گلاب سے آنکھیں دھونی پڑنی ہیں ایک افسوسناک، اقدار کی پستی کی طرف گامزن ن لیگ کی اصل شکل ہے۔شہباز گل نے کہاکہ کیپٹن صفدر لگاتار گندی ویڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، (ن) لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی، ایک طرف مریم بی بی درس دیتی ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی پر کوئی بیان بازی نہ ہو اور ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور دوسری طرف لوگوں کی ذاتی زندگیوں کی ویڈیو بڑے فخر سے پریس کانفرنس میں پیش کرتی ہیں اور صفدر صاحب لوگوں کی باتھ رومز کی گندی وڈیوز لا رہے ہیں، یہ منافقت ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...