اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے، خواتین سمیت حساس پولنگ اسٹیشنوں پر زیادہ سیکورٹی فراہم کی جائے،افراد باہم معذوری سمیت دیگر محروم طبقات کو پولنگ اسٹیشنوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔ وہ جمعرات کو سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے پشاور میں چیف سیکرٹری آفس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، انسپکٹر جنرل آف پولیس، معظم جاہ انصاری، انسپکٹر جنرل ایف سی صلاح الدین خان ، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ،سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا ، جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، الیکشنز محمد فرید آفریدی، جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، ایڈمن محمد جاوید خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 220کے تحت انتظامیہ کی الیکشن کمیشن کے ساتھ انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں معاونت کی پابند ہے لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام، ووٹروں، اْمیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ انیںع انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے بھی یکساں مواقع مہیا کئے جائیں اورالیکشن سے پہلے ضابطہ اخلاق پر بلا امتیاز عمل در آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب تک خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابی عمل کے دوران 487خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اور جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جائے کہ وہ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی ہداییات پر عمل در آمد یقینی بنائیں۔پولنگ اسٹیشنوں کے اندر تمام محروم طبقات اور بالخصوص خواتین کے لئے مناسب سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیں، سیکرٹری عمر حمید خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی مواد کی تقسیم اور ٹرانسپورٹیشن کا بھی مناسب بندوبست اور سیکورٹی کا انتظام کیا جائے، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نتائج مرتب کرتے وقت ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر میں بھی خاطر خواہ سیکورٹی انتظامات کئے جائیں، انہوں اجلاس کے انعقاد پر چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور مجموعی طور پر انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیکورٹی کے حوالہ سے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زیادہ حساس، حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنوں میں اسیکورٹی کا مناسب بندوبست کیا گیا ہے، اور جہاں ضرورت پڑیگی وہاں ریزرو سکواڈ اور دیگر اضلاع جہا ں انتخابات نہیں ہو رہے ہیں، سے کمی کو پورا کیا جائیگا، آئی جی ایف سی نے بتایا کہ جہاں ایف سی کی تعیناتی کی ضرورت ہوگی وہ پولیس کے ساتھ ملکر پورا کیا جائیگا۔تاکہ یہ بلدیاتی انتخابات پر امن طریقے سے تکمیل کو پہنچ جائیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ انتخابات کے انعقاد کے لئے ان کا محکمہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہے اور امید ہے کہ انتخابات بہتر طریقے سے مکمل ہو جائیں گے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کا یقین دلایا، اور توقع ظاہر کی کہ انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...