اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی کو مین سڑیم کا حصہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،زیر اعظم عمران خان کا فوکس ہے کہ ملکی سطحی پر سپورٹس کو مزید نظر انداز نہ ہونے دیں، ہاکی کے فرغ کیلئے قومی سطح پر پالیسی بنارہے ہیں ۔جمعرات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ کامیاب نوجوان پروگرام کے انعقاد پر پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی کو مین سڑیم کا حصہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ ہزاروں نوجوان کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مالی اور ٹیکنیکل معاونت فراہم کی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ اس ملک کے نوجوانوں کو آگے لے کر آئیں۔ فرخ حبیب نے کہاکہ یہی نوجوان ملک کا مثبت چہرہ سامنے لائیں گے ،ہاکی کے فروغ کے لیے قومی سطح پر پالیسی بنا رہے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں میں سپورٹس کا جذبہ دیدنی ہے، امید ہے کہ یہی نوجوان کل کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ فرخ حبیب نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا فوکس ہے کہ ملکی سطحی پر سپورٹس کو مزید نظر انداز نہ ہونے دیں۔معاو ن خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کا مستقبل ہماری ترجیحات میں شامل ہے،17 سال بعد سپورٹس کمپلیکس کی رونق واپس آئیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تین ہزار سے زیادہ فی میل نے اس پروگرام میں حصہ لیا،ملک بھر میں سو سے زائد یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...