لاہور( این این آئی)اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی ڈرامہ نگار اسما ء نبیل کے لکھے گئے آخری ڈرامے ”پنجرہ ”میں اداکاری کریں گی۔ حدیقہ کیانی نے گزشتہ برس شروع ہونے والے ڈرامے ”رقیب ”سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا اور ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل دوبارہ میں اداکاری کررہی ہیں جس کی کہانی کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور”پنجرہ”ان کا تیسرا ڈرامہ ہوگا۔ڈرامے کی پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اسما ء نبیل کے آخری ڈرامے میں حدیقہ کیانی کی اداکاری سے متعلق بتایا۔اس ڈرامے کی ہدایات نجف بلگرامی دیں گے جبکہ اس کی اسکرپٹ اسما ء نبیل نے لکھی ہے جو رواں برس کینسر کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔یہ ڈرامہ شازیہ وجاہت اور وجاہت رف کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے اور نجی چینل پر نشر ہوگا۔شازیہ وجاہت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس ڈرامے میں عاشر وجاہت بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے تاہم عمیر رانا کی شمولیت سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔اس سے قبل ستمبر میں پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی تھی کہ ان کے پروڈکشن ہائوس نے اسماء نبیل کے لکھے گئے آخری ڈرامے پر کام کا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ ڈرامہ ان سب کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...