لندن (این این آئی)برطانیہ میں کروناوائرس کی اومیکرون شکل میں مبتلا مریض چل بسا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک بیان میں خود اس کی موت کی تصدیق کی ۔برطانیہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی اومیکرون شکل غیرمعمولی شرحسے پھیل رہی ہے اور اب لندن میں کووِڈ19 کا شکارکل افراد میں قریبا 40 فی صد اومیکرون ہی سے متاثرہ ہیں،لہذا لوگوں کوویکسین کی تیسری تقویتی خوراک لگائی جانی چاہیے کیونکہ ویکسین کی دوخوراکیں لینے والے اب غیرمحفوظ ہیں۔برطانیہ میں 27 نومبر کو اومیکرون کے پہلے کیس کا پتا چلا تھا۔ اس کے بعد سے وزیراعظم بورس جانسن نے سخت پابندیاں عاید کی ہیں اور اتوار کے روز قوم کوخبردار کیا ہے کہ اومیکرون طغیانی کی لہرکی طرح آرہا ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...