لاہور( این این آئی)اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میںنے اپنے ساتھ ہر طرح کاظلم ہونے کے باوجود میاں بیوی کارشتہ نبھانے کی کوشش کی ، سب چیزوںکو اس لئے پس پشت ڈالا کہ میرے پاس وقت نہیں ہے کیونکہ میر اوقت قیمتی ہے اور اس شخص کے پاس کچھ بھی نہیں ۔ویڈیو بیان میں وینا ملک نے کہا کہ جب مرد کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں ہوتا تووہ عورت کی کردار کشی کرتا ہے ،شوق سے کردارکشی کی جائے کیونکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں۔اداکارہ نے کہاکہ یہاںتک کہ میرے نام پر بہت سے لوگوںسے ادھار پیسے کھائے گئے او رکچھ لوگ اتنے قابل احترام تھے کہ میںنے انہیں پیسے واپس کئے ہیں۔ وینا ملک نے کہا کہ آپ جتنی بلیک میلنگ کر لیں میںآپ کی خواہش کے مطابق پیسے نہیںدوںگی ۔میںبیس جائیدادیں فروخت کر کے بچوں پر پیسے خرچ کر چکی ہوں،میرے بچے دو بار میرے اوپر ہی فروخت کئے گئے جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...