لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے،موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے ،جنہیں امنگیں تھیں وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں۔اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ تین سال میں کوئی مثبت نہیں لائی جاسکی ۔سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداوار ی یونٹس کو آج سے گیس بند کردی ہے ۔گیس کی اس بندشن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، سوئی ناردرن گیس سے خیبرپختونخوا کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملے ، یہ تبدیلی لانی تھی؟ ۔ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں۔سٹیٹ بینک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے۔دانستہ 10.2 فیصد سود پر ملنے والے قرض کو ساڑھے11 فیصد میں لیاجائے اور قومی خزانے کو 70 کروڑکا نقصان پہنچایا جائے۔پنجاب میں سیمنٹ کے لائسنس کھلے عام بیچے جارہے ہیں۔پاکستان میں دنیامیں تیسرا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا۔پاکستان میں بھارت سے دوگنا مہنگائی زیادہ ہے، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی یہاں ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سے مچھلی کی برآمد کم ہوگئی ۔گوادر کے عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان کے حقوق چھینے جار ہے ہوں، یہ تبدیلی ہے ؟۔اپاکستان کا سٹیٹ بنک حکومت پاکستان کو قرض نہ دے ، یہ تبدیلی ہے؟ ،بنک دولت پاکستان آئی ایم ایف کے قابو میں آجائے ، اسے تبدیلی کہتے ہیں ؟ ،تین سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض ملک پر چڑھادیاگیا۔71 سال میں جو مجموعی قرض لیاگیا، پی ٹی آئی نے 49 مہینوں میں اس کا 69 فیصد لے لیاکیا یہ ہے تبدیلی؟
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...