لاہور( این این آئی)لاہورہائیکورٹ نے بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس 2021 کی بعض شقوں کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لئے طلب کرلیاجبکہ فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ بیورو کریسی جو کچھ کر رہی ہے وہ اس کے لئے ٹھیک نہیں ،بیورو کریسی بلدیاتی نمائندوں کو ہائوس کا منظور شدہ بجٹ استعمال کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے ضلع کونسل سیالکوٹ کی چیئر پرسن حنا ارشد کی بلدیاتی اداروں کو 8 فیصد سے زائد فنڈز کے استعمال پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔اس موقع پر سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل سمیت دیگر افسران بھی پیش ہوئے دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ آرڈینس 2021 کا سیکشن تین آئین سے متصادم ہے،سپریم کورٹ بھی اسے کالعدم قرار دے چکی ہے ،سیکشن 71بھی آئین سے متصادم ہے ،بیوروکریسی جو کچھ کررہی ہے وہ اس کے لئے ٹھیک نہیں، بلدیاتی نمائندے ہائوس کی قرارداد کے ذریعے منظور شدہ بجٹ وہ استعمال کرسکتے ہیں ،بیورروکریسی انہیںکیسے روک سکتی ہے۔ چیف آفیسر اگر منظور شدہ بجٹ استعمال کرنے کی اجازت نہ دے تو اس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دیں ۔درخواست گزار کے وکیل نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت نے منظورشدہ مکمل بجٹ پاس کرنے کی اجازت دی،ڈی جی پی آر نے ٹینڈر شائع نہیں کروائے۔فاضل عدالت نے سیکرٹری بلدیات سے استفسار کیا آپ اس پر کیا کہتے ہیں ۔سیکرٹری بلدیات نے جواب دیا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے نیا ترمیمی آرڈیننس 2021منظور ہوچکا ہے۔ سیکرٹری بلدیات نے ترمیمی آرڈیننس 2021 کی کاپی بھی عدالت کے رو برو پیش کی۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ترمیمی آرڈیننس2021کا سیکشن 3 اور 71 آئین سے متصادم ہیں ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا۔ عدالتی استفسار پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل تسلی بخش جواب نہ دے سکے اورتیاری کے لئے مہلت کی استدعا کی ۔ فاضل عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر کو 23دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...