وفاقی وزیر مذہبی اُمور پیر نور الحق سے پاکستان سنی تحریک کے وفد کی شاداب رضا کی قیادت میں ملاقات

0
268

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیربرائے مذہبی اُمور پیر نور الحق قادری سے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی کی قیادت میں وفد کی ملاقات،اہم مذہبی وسیاسی اُمور پرتبادلہ خیالات کرتے ہوئے پیر نور الحق قادری کاکہناتھاکہ پاکستان میں تمام اقلیتیں آزاد اور ان کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قادیانیوں کے خلاف آئین پاکستان کے مطابق تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بین المذاہب اوربین المسالک ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔سیالکوٹ کا واقعہ قابل مذمت ہے،آئندہ روک تھام کیلئے مذہبی طبقہ کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔گزشتہ سات دہائیوں کے پیدا کردہ مسائل کو محض چند سالوں میں مکمل طورپر درست کرنا محال ہوگا۔حکومت ریاست مدینہ کے تصور کو حقیقی جامہ پہنانے کی طرف گامزن ہے۔راہنماوں نے تحریک انصاف اورپاکستان سنی تحریک کے مابین جماعتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی راہنما محمد شاداب رضا نقشبندی کاکہناتھاکہ حکومت علماء و مشائخ سے اہم دینی ملکی اور بین اقوامی سطح پراٹھنے والے مسائل پر مشاورت کا عمل تیز اور دائرہ کار میں وسعت لائے۔ملک کو در پیش مسائل کا واحد حل نظام مصطفی کے عملی نفاذ میں پنہاں ہے۔پاکستان سنی تحریک ایک محب وطن اورآئین وقانون کی بالادستی پریقین رکھنے والی جماعت ہے،پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت اہم قومی اور مذہبی اُمور سے متعلق پالیسی وضح کرتے وقت علماء ومشائخ اورمذہبی رہنماؤں کو بھی مشاورت میں شامل کرے۔ سیالکوٹ واقعہ کی آڑمیں قانون ناموسِ رسالت صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف ہونے والی طاغوتی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وفاقی حکومت طاغوتی قوتوں کے اسلام اورپاکستان مخالف پروپیگنڈے کوناکام بنانے کیلئے اپناکرداراداکرے۔اس موقع پر پیر نور الحق قادری نے پاکستان سنی تحریک کے رہنماوں کو یقین دہانی کرتے ہوئیکہا کہ ہم خیال جماعتیں ہی ملک میں انصاف کا نظام رائج کر سکتی ہیں۔ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو اپنامثبت کرداراداکرناہوگا۔ملاقات میں پاکستان سنی تحریک مرکزی سیاسی کمیٹی کے رُکن علامہ طاہراقبال چشتی، آصف محمودعطاری ودیگربھی شریک تھے۔