اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکہ کے افغانستان سے انخلاء کے انداز نے اس خطے پر ایسے اثرات مرتب کیے جن کے ساتھ ہمیں رہنا پڑے گا،امریکہ کی جانب سے آسیان اور اس خطے ہر توجہ نے بہت سے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دور دراز ممالک کی جانب دیکھنے پر مجبور کیا مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 2010 تک اس خطے کی جیو پالیٹکس مین زیادہ تبدیلی نہیں آئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کی توجہ ایشیا پر آنے کے بعد تیزی سے جیو پالیٹکس میں تبدیلیاں آئیں ،امریکہ کو روس اور تیزی سے ابھرتے چین سے خطرات لاحق ہوئے۔ امنہوںنے کہاکہ امریکہ کی جانب سے ایک غیر جمہوری و غیر سیکولر بھارت کی جانب جھکاء کیا گیا،امریکہ نے اس حوالے سے بھارت سے متعلق ہر چیز کو نظر انداز کیا۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کے افغانستان سے انخلاء کے انداز نے اس خطے پر ایسے اثرات مرتب کیے جن کے ساتھ ہمیں رہنا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کی جانب سے آسیان اور اس خطے ہر توجہ نے بہت سے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دور دراز ممالک کی جانب دیکھنے پر مجبور کیا۔ انہوںنے کہاکہ چین جو کچھ کر رہا ہے دیگر ممالک اس کو خطرہ سمجھ کر ردعمل دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں ہم اور دیگر ممالک انفراسٹرکچر فنڈنگ کے لیے مدد مانگ رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ اور دیگر ممالک کی افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی نے وہاں بہت دہشت گردوں کو جنم دیا،ہم نے طویل عرصہ تک افغانستان مین سویت موجودگی کے اثرات برداشت کیے،اب ہم افغانستان کے امریکہ کے اسطرح سے انخلاء کے اثرات برداشت کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...