پاکستان 19دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے،شاہ محمود قریشی

0
248

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان 19دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے،ہم نے دیکھنا ہے کہ کیسے ہم انسانی بحران پر قابو پانے میں افغان شہریوں کی معاونت کر سکتے ہیں،اگر ہم ایسا نہ کر پائے تو اس کے شدید مضمرات ہوں گے، اور مضمرات محض ایک خطے تک محدود نہیں رہیں گے۔ منگل کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں منعقدہ مارگلہ ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے بعد او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان 19 تاریخ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اجلاس میں شرکت کیلئے او آئی سی ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ، پی 5 ممالک کے نمائندگان خصوصی، اہم یورپی ممالک اور یو این ایجنسیز کو مدعو کیا گیا ہے، اس غیر معمولی اجلاس کا واحد ایجنڈا افغانستان کا امن و استحکام اور وہاں تیزی سے بڑھتا ہوا انسانی بحران ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم نے دیکھنا ہے کہ کیسے ہم انسانی بحران پر قابو پانے میں افغان شہریوں کی معاونت کر سکتے ہیں، اگر ہم ایسا نہ کر پائے تو اس کے شدید مضمرات ہوں گے، اور وہ مضمرات محض ایک خطے تک محدود نہیں رہیں گے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک دوسرے کا نقطہ نظر سنیں اور ایک ایسا راستہ تلاش کریں جس میں امن اور خوشحالی ہو۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں اسپائلرز تھے اور ہیں ـ وہ چاہتے ہیں افغانستان میں افراتفری اور عدم استحکام رہے