سی پیک آنے سے سب سے زیادہ بلوچستان کے لوگ خوش تھے’ ایوب کھوسہ

0
207

لاہور( این این آئی) سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالامال ملک ہے یہ پوری قوم کومعلوم ہے لیکن وہاں کے لوگوںکے مسائل کیا ہیں وہ کسی کو معلوم نہیں،خواتین ،بچے ،بزرگ اورجوان پاکستان کے آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کرنے کیلئے سڑکوں پر ہیںلیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیںرینگی۔ اپنے ویڈیو بیان میںانہوںنے کہا کہ جب چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اعلان کیا گیا تو سب سے زیادہ بلوچستان ، گوادر او رساحلی پٹی کے لوگ خوش تھے اوروہ یہی سمجھ رہے تھے اب سی پیک آئے گا اتوان کا معیار زندگی بہتر ہوگا،بچوں کا مستقبل بہتر ہو جائے گا،تعلیم اورصحت کا نظام بہتر ہو جائے گا وہ عزت اور آبرو کے ساتھ رہیں گے لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ انہیں ترقی کے مواقع ملنے کی بجائے ان کا ذریعہ معاش تنگ کردیا گیا،لائسنس لے کر بڑے بڑے ٹرالرز چھوڑ دئیے گئے جبکہ چھوٹی چھوٹی کشتیوں والے مقامی لوگ روزگار سے محروم رہ گئے ۔مشکل راستوں کی وجہ سے پاکستان کے کسی علاقے سے کوئی چیز گوادر نہیں پہنچتی تھی اور اشیائے خوردونوش اور حتیٰ کہ ادویات تک ایران سے آتی تھیں، ان لوگوںکا صدیوںسے ایران سے کاروبار ہے