نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، کورونا کا نیا ویرینٹ بھارت کی11 ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تعداد 73 ہوگئی ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے سب سے زیادہ 32 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔راجستھان میں اومی کرون ویرینٹ کے17، گجرات میں 4، کرناٹکا میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ ریاست کیرالہ میں گزشتہ روز اومی کرون ویرینٹ کے 4 کیسز سامنے آئے تھے جہاں پر تعداد پانچ ہوگئی۔تلنگانہ میں 2، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تامل ناڈو، چندی گڑھ میں اومی کرون ویرینٹ کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا اور نئی دہلی میں اب تک نئے ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...