لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تمام مافیاز کے سربراہ روزانہ عمران خان کے ساتھ بیٹھتے ہیں ، عمران نیازی کو بنی گالہ میں بیٹھ کر غریب کے دکھ نظر نہیں آتے، پٹرول پر قیمت کم کر کے اس پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ،عمران خان نے اقتدار میں آ کر ڈھونگ رچایا ہوا ہے ،پاکستان میں لوگ مہنگائی سے پس رہے ہیں ،کسانوں کو کھاد تک نہیں مل رہی کیا اس شخص کی پیشی نہیں ہونی چاہیے جس نے لوگوں کو دھوکہ دیا، پیشیوں کا تماشہ 4 سالوں سے چل رہا ہے ،قانون کے احترا م میں ہم عدالتوں میں آتے ہیں ، نیا پاکستان بنانے کے دعویداروںکو اپنی ناکامیوںکا جواب دینا پڑے گا۔ عدالت میںپیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ تین سال سے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی، مہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا، پٹرول کی قیمت کم کر کے سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا، عمران خان نے قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا، جھوٹے حکمرانوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایک کلو چینی کیلئے لوگوں کو لائنوں میں لگنے پر مجبور کر دیا گیا، معاشی ماہرین کہہ رہے ہیں پاکستان دیوالیہ ہوچکاہے ، آج یوریا کھاد کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، آج مریضوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ کہتے ہیں گیس صبح، دوپہر، شام آئے گی لیکن گیس بالکل بھی نہیں آرہی کیا قوم بھکاری ہے ، عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے والے ملک میں کیا کر رہے ہیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...