واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات کا انجام معلوم نہیں۔ ایران اپنے میزائل پروگرام کو ترقی دے رہا ہے جو خلیج میں میری ٹائم نیویگیشن کو خطرہ لاحق ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پینٹاگان نے زور دے کر کہا کہ ایران عراق اور شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایران نے حالیہ برسوں میں اپنے ڈرون کو بہت زیادہ استعمال کیا ہے۔ تہران کا میزائل اور ڈرون سسٹم زیادہ خطرناک ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ہم اس کے انجام کو نہیں جانتے۔ خطے کے اتحادی ایران کے رویے اور اقدامات پر فکر مند ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...