برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے سفارت کاروں نے ایران سے جوہری معاہدے کوفورا بچانے کے اپیل کرتے ہوئے جوہری مذاکرات کے التوا کو مایوس کن قرار دیاہے اورساتھ ہی ویانا میں جاری جوہری مذاکرات دس روز کے لیے ملتوی کردیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے نمائندے ایریک مورا نے ایران جوہری مذاکرات کے ساتویں دور کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ملتوی کیا جانا مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے یورینیم افزودہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اورکسی معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے ہمارے پاس اب مہینے نہیں بلکہ صرف چند ہفتے باقی رہ گئے ۔ای تھری کہلانے والے تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفارت کاروں نے کہا کہ گوکہ بات چیت میں تھوڑی تکنیکی پیش رفت ہوئی ہے تاہم اس کا التوا مایوس کن ہے۔ ان سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام نے بات چیت کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ویانا میں ایران کے چیف مذاکرات کار علی باقری کنی کا کہنا تھاکہ اگر دوسرا فریق ایران کے منطقی نظریات کو تسلیم کرلیتا ہے تو اگلے دور کی بات چیت آخری دور ثابت ہو سکتا ہے۔ مذاکرات کاروں نے تاہم کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایران جلد مذاکرات میں واپس آئے گا، تاکہ ان میں تیزی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اسی سال بات چیت دوبارہ شروع ہوگی
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...