شا ہ محمود قریشی سے ترکمانستان کے ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

0
246

اسلام آباد (این این آئی)او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میرودوف نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف آوری پر ترکمانستان کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ترکمانستان، وسط ایشیا کا ایک اہم ملک ہونے کے ناطے پاکستان کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ترکمانستان کی عوام اور قیادت کو ”مستقل غیر جانبداری”کے پچیس سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم وسط ایشیا وژن کے تحت، وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ دیرپا اور نتیجہ خیز تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیر خارجہ نے، روابط کے فروغ کے ذریعے دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ترکمانستان کو مشرق وسطیٰ، افریقہ کے ساتھ تجارتی روابط کیلئے، گوادر اور کراچی بندرگاہوں تک رسائی دینے میں، ہمیں خوشی محسوس ہو گی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے پر عزم ہے، پاکستان، مارچ 2022 میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کا منتظر ہے، یکے بعد دیگرے دو وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاسوں کی میزبانی، مسلم امہ کیلئے پاکستان کی سنجیدہ سوچ کی مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، او آئی سی کو مسلم امہ کی مستحکم آواز گردانتے ہوئے اسلامو فوبیا، امن و سلامتی اور تنازعات کیلئے حل کیلئے او آئی سی کے موثر کردار کا متقاضی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چالیس سال کی جنگ و جدل کے بعد افغانستان میں قیام امن کی امید پیدا ہوئی ہے،