کراچی (این این آئی)عالمی ایوارڈ یافتہ اور سال 2020 میں پاکستان کی جانب سے آسکر کے لیے نامزد کی گئی فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فلم ‘زندگی تماشا’ کا ٹریلر دوبارہ ریلیز کرتے ہوئے اسے آئندہ برس ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔’زندگی تماشا’ کا پہلا ٹریلر ابتدائی طور پر ستمبر 2019 میں جاری کرتے ہوئے اسے جنوری 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر بعض مذہبی حلقوں کی جانب سے اعتراض کے بعد اس کی نمائش موخر کردی گئی تھی۔’زندگی تماشا’ پر مذہبی افراد کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جب کہ فلم ساز ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ فلم کی کہانی ‘ایک اچھے مولوی کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں کسی بھی انفرادی شخص، کسی فرقے یا مذہب کی غلط ترجمانی نہیں کی گئی۔فلم کا ٹریلر جاری کیے جانے کے بعد مذہبی حلقوں کے اعتراض اور دھمکیوں کے بعد اس کا ٹریلر بھی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا، جس کے بعد فلم ساز نے اپنی حفاظت کے لیے عدالت سے رجوع بھی کیا تھا۔سرمد کھوسٹ نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ان پر نہ صرف فلم کو ریلیز نہ کرنے کا دبائو ہے بلکہ انہوں نے خود کو دھمکیاں دیے جانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔’زندگی تماشا’ کی کہانی پر فلم سینسر بورڈ اور سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں بھی معاملہ زیر بحث آیا، جس کے بعد سینیٹ کی کمیٹی نے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔تاہم بعد ازاں کورونا کی وبا کے باعث سینما بند ہونے کی وجہ سے اس کی نمائش کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن اب فلم کا ٹریلر دوبارہ جاری کرتے ہوئے اسے مارچ 2022 کو سینمائوں میں دکھانے کا اعلان کردیا گیا۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...