اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب الزام دوہرانے سے وہ سچ ثابت نہیں ہوتے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل آپ کو کرپشن کا انٹر نیشنل سرٹیفکیٹ دی چکی ہے،عمران صاحب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے آپ کی حکومت کو چور قرار دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کرپشن میں 111 سے 124 نمبر پر عمران صاحب آپ کی حکومت میں پہنچا ہے ،عوام کو کرپٹ ، چور ، مافیا ، کارٹلز کا غلام بنا دیا ہے ،چینی میں چوری ، آٹے اور دوائی میں ڈاکہ اور الزام دوسروں پر عائد کررہے ہیں ،بجلی گیس رنگ روڈ اور کووڈ فنڈ میں کرپشن اور الزام دوسروں پر عائد کررہے ہیں ،عمران صاحب توشہ خانہ ست گھڑیوں اور زیورات چوری اور الزام دوسروں پہ،عمران صاحب 22 سال سے آپ الزام لگا رہے ہیں، 4 سال سے حکومت میں ہیں لیکن ایک الزام ثابت نہیں ہوا۔ ترجمان نے کہاکہ عدالتوں کے فیصلے عمران صاحب کو جھوٹا ثابت کر چکے ہیں ،عمران صاحب آپ شریف خاندان کے حسد میں مبتلا ہیں، کاش آپ نے یہ وقت قوم کی خدمت پر صرف کیا ہوتا ۔ ترجمان نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اور بھی الزامات لگائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں گیس کا بحران ہے، معیشت تباہ ہے، بے روزگاری کا طوفان ہے لیکن آپ کوپرواہ نہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...