ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن کا اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہوں نے بطور ایک اداکار ملازمت پر موجود اچھا وقت بھی دیکھا اور ملازمت پر نہ ہونے کے وقت کا بھی سامنا کیا۔ابھیشک نے یہ بات اقربا پروری اور ٹرولز کے حوالے سے رولنگ اسٹونز انڈیا سے اپنے ایک خطاب میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی فلم کے حصول میں دو برس لگے، میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ چیزوں کو ذاتی طور پر نہیں کرسکتے، کیونکہ یہ صرف بزنس ہے۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے اس دوران کبھی کسی سے میرے لیے فلم بنانے کی بات نہیں کی، اپنے کیریئر کے آغاز سے قبل میں نے لگ بھگ تمام ہی ڈایریکٹرز صاحبان سے بات کی، تاہم انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپکی فلمیں اچھا رزلٹ نہیں دے رہی ہیں، تو پھر کوئی بھی آپ پر ایک اور فلم بنانے کے لیے پیسہ نہیں لگائے گا، لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ اس حوالے سے اقربا پروری پر گفتگو کرنا کافی آسان ہے، لیکن ایسا کرتے ہوئے ہم بہت ساری تفصیلات بھول جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے 21 برس کے فلمی کیریئر میں بہت زیادہ کوششیں، دل شکستگی اور پریشانیاں شامل ہیں، یہ کوئی آسان معاملہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ 45 سالہ ابھیشک بچن نے اپنا فلمی کیریئر سن 2000 میں جے پی دتہ کی فلم ریفیوجی سے شروع کیا تھا۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...