لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے جووزیر مشیر رکھے ہوئے ہیں ان کو قانون کا علم ہی نہیں ، آٹا ،گیس ،ادوایات سمیت کن کن چیزوں پر آپ نے ڈاکے نہیں مارے ،عمران نیازی پر فارن فنڈنگ کیس ہی کافی ہے ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی حکم امتناعی کی درخواستوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ میں ٹی ٹیزکا کہا گیا لیکن تین سالوں میں کچھ نہیں نکلا ،رمضان شوگر مل کی ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس ریکارڈ پر ہیں ،سپریم کورٹ نے کہا کہ شہباز شریف کا کردار تو ایک اچھے بچے کی طرح ہے ۔انہوںنے کہا کہ فواد چوہدری (ن)لیگ میں آنے کے لیے شہباز شریف سے ملاقاتیں کرتا رہا ہے ۔
مقبول خبریں
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...