نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ویرینٹ، اومی کرون کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 153 ہو گئی ہے، گزشتہ روز ریاست مہاراشٹرا میں اومیکرون ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ریاست گجرات میں اومیکرون ویرینٹ کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز 11 ریاستوں میں رپورٹ ہو ئے جس میں مہاراشٹرا اور نئی دہلی سرِ فہرست ہیں۔ مہاراشٹرا میں اومیکرون ویرینٹ کے 54 اور نئی دہلی میں 22 جبکہ راجستھان میں 17 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اسی طرح بھارتی ریاست کرناٹکا میں اومیکرون ویرینٹ کے 19، تلنگانہ میں20، گجرات اور کیرالہ میں 11، 11، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور چندی گڑھ میں ایک، ایک اور مغربی بنگال میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے پہلے 2 کیس 2 سمبر کو کرناٹکا میں رپورٹ ہوئے تھے۔دوسری جانب بھارتی وزارت صحت کا اس سے متعلق کہنا تھاکہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 6 ہزار 563 کیسز اور 132 اموات رپورٹ ہوئیں ۔
مقبول خبریں
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...
کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں: عظمیٰ بخاری
لاہور(این این آئی)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میں کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں۔لاہور...
یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق...
لاہورمیں حالات معمول پر، کئی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
لاہور(این این آئی)لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔شہر میں داتا دربار آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور...
راولپنڈی’ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور...
ٹیکسلا (این این آئی)بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور پر راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج...