اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں زیادہ علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوا، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہم 14 اضلاع میں کامیاب ہوسکتے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ اس انتخابات سے ہم نے سبق حاصل کیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے میں حکمت عملی تبدیل کریں گے، پارٹی نظم و ضبط کو ہرصورت برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک مقبول پارٹی ہے، بہت سے لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے، ہمیں ایک موقع ملا ہے کہ اپنی حکمت عملی بدلیں، خامیوں کو دور کریں گے، خوشی ہے انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے، بلدیاتی انتخابات میں جو واقعات ہوئے ہیں، نہیں ہونے چاہیے تھے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے نیچے کے اسٹریکچر کو متحرک کریں گے، پارٹی کے ورکروں کو اوپر لائیں گے، تحریک انصاف کو کچھ جگہ پر کامیابی ہوئی ہے، ہم کارکنوں کو متحرک نہیں کرسکے تھے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ حکمت عملی میں کیا کمزوری تھی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران خان کا نظریہ ہے کہ الیکشن میں شفافیت ہو، الیکشن کے ایشوز کو دیکھنے کیلئے کمیٹی بنی ہے جو تمام معاملات دیکھے گی۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں 5 لوگ جاں بحق ہوئے، دو لوگ ذاتی دشمنی پر قتل ہوئے، بلدیاتی الیکشن میں گلی محلوں میں تصادم کا خطرہ ہوتا ہے، ماضی کے مقابلوں میں الیکشن میں اتنی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی، ہنگامہ آرائی کا ایک بھی واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...