پانچ ارب پتیوں نے2021میں 266ارب ڈالر کمائے،امریکی جریدہ

0
275

واشنگٹن(این این آئی)دنیا کے پانچ سب سے زیادہ منافع کمانے والے ارب پتیوں کی دولت میں 2021 کے دوران 266.4 بلین ڈالر کا اضافہ ہواہے۔ان میں پہلے نمبر پر ٹیسلا کے سربراہ ارب پتی ایلون مسک رہے جنہوں نے تقریبا 87.4 بلین ڈالر کے منافع کمایا۔ جس سے وہ 243 ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی کی صف میں شامل ہو گئے۔ امریکی جریدے کے اعداد و شمار کے مطابق ایلن مسک کے اثاثے 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ٹیسلا کے مالک کی دولت میں اضافہ ہونے کے ساتھ اس کے حصص میں 27.79 فیصد اضافے کی بدولت 932.57 فی حصص کی قیمت پر اس سال کے آغاز سے گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے اختتام تک اس کی مارکیٹ ویلیو 936.55 بلین تک پہنچ گئی۔ سال 2021 کے دوران دنیا کے سب سے زیادہ منافع کمانے ولے ارب پتیوں میں دوسرے نمبر پر فرانسیسی فیشن میگنیٹ برنارڈ آرناولٹ رہے۔ جنہیں ان کی کمپنی جو کہ دنیا کی سب سے بڑی لگژری اشیا کی کمپنی ہے کے حصص میں اضافہ ہوا۔ رواں سال کے دوران تقریبا 50.9 بلین ڈالرجس کی وجہ سے ان کی دولت تقریبا 165 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ آرنالٹ، جو یورپ کے امیر ترین آدمی ہیں دنیا کے ارب پتیوں میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں۔اس سال سب سے زیادہ منافع کمانے والے ارب پتیوں میں تیسرے نمبر پرآنے والے لیری پیج امریکی بزنس مین اور گوگل سرچ انجن کے بانیوں میں سے ایک سرگئی برن کے ساتھ ہیں، جس نے 43.9 بلین ڈالر کے منافع کے ساتھ ان کی کل دولت کو 126 بلین ڈالر تک پہنچا دیا۔ انڈیکس میں اسے دنیا میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے جب کہ سرگئی برن نے 41.7 بلین کمائے جس کی کل دولت 122 ارب ڈالر ہے۔سرچ انجن گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفا بٹ کے حصص میں اس سال 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس سے اس کا مارکیٹ سرمایہ تقریبا 1.88 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔امریکا اور یورپ سے باہر ہندوستانی انفراسٹرکچر میگنیٹ گوتم اڈانی 2021 میں سب سے زیادہ منافع کمانے والے ارب پتیوں میں چوتھے نمبر پر ہے جس نے 42.5 بلین ڈالر کا فائدہ اٹھایا جس سے ان کی کل دولت 76.3 بلین ڈالر ہو گئی۔