اسرائیل اب کمزورایران کے خلاف بڑی کارروائی کر سکتا ہے،وزیردفاع

0
297

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیردفاع بینی گینز نے ایران کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی دھمکی دی ہے اوردعوی کیا ہے کہ ایران اب کم زور ہوچکا ہے۔ا یرانی حکومت کی موجودہ کمزوری سے فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بینی گینزنے پارلیمان (کنیست)کی خارجہ اموراوردفاعی کمیٹی کوبتایا کہ ہم (ایران کے خلاف)بین الاقوامی تعاون کومزیدگہرا کررہے ہیں اورمجھے یقین ہے کہ جلد ہی مختلف ذرائع سے ظاہری اورخفیہ اقدامات میں توسیع کی جائیگی۔بینی گینزنے یہ بھی کہا کہ تہران کے پاس ویانا مذاکرات میں کھیلنے کے لیے کمزور کارڈ ہیں۔اس کامقصد 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی ہے اور وہ صرف وقت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔اسرائیلی وزیردفاع نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران کی جوہری اورعلاقائی دہشت گردی دونوں قسم کی سرگرمیوں کو روک لگانے کے لیے ریت میں ایک واضح لکیرکھینچی جائے۔انھوں نے کہا کہ ایران کی اندرونی صورت حال سے دنیا کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔یہ کوئی حقیقی طاقت نہیں۔اس کے شہری مصائب جھیل رہے ہیں اور ایران کے سربراہان اپنی کمزورصورت حال سے آگاہ ہیں۔