اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہے ،توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے ،ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے، آئل ریفائنری بند ہو چکی ہے ،چیئرمین نیب خاموش بیٹھا ہوا ہے ، چیئر مین نیب کا بھی جلد احتساب ہوگا ،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حالت سب کے سامنے ہے ،گالم گلوچ ، حملے کرنے کی روایت بھی اسی جماعت نے رکھی تھی ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ ڈیلی ویجر چیئرمین نیب اب منتوں پر آ چکے ہیں ،چیئرمین نیب کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی ،چیئرمین نیب کا بھی جلد احتساب ہوگا۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی عوام پوچھیں گے کہ آپکو جعلی مقدمے بنانے کاکس نے اختیار دیا ،جن اداروں میں کرپشن ہوئی اسکی شکایت کریں نا ذرا ،کیا وزیراعظم اور وزرا میں ہمت ہے کہ شکایت کرسکیں؟۔ شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ چیئرمین نیب کو بھی جواب دینا پڑیگا ،کس کے کہنے پر جھوٹے بیانات دلوائے گئے ،ہم پوچھیں گے فرنس آئل،ایل این جی کا ڈاکہ کس نے ڈالا۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا مقابلہ امریکہ سے کیا جاتا ہے
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...