عمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو صرف تقریریں کر سکتا ہے ،ایکشن اور عمل نہیں کروا سکتے،احسن اقبال

0
217

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو صرف تقریریں کر سکتا ہے ،ایکشن اور عمل نہیں کروا سکتے ،تین سال میں حکومت نے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے ، عوام سے جھوٹے وعدے کئے اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، پورے ملک میں گیس بحران ہے ،ہر ضرورت کی چیز کو منافع خوروں کا اجازت دیکر سٹہ بازی کرائی گئی،افغانستان کا جتنا ضروری مسئلہ ہے اتنا ہی ضروری کشمیر کا بھی مسئلہ ہے،حکومت کشمیر کے ساتھ غداری کر رہی ہے ،حکومت اپنا موقف عالمی سطح پر نہیں منا سکتی۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پھر ہم عمران خان کے جھوٹے کیسز کی پیشیاں بھگت رہے ہیں،سوا تین سال میں حکومت نے مجالفین پر جھوٹے مقدمات پر زور دیا،عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور اسکی حکومت نے 24 ،24 گھنٹے سارا سال انتقامی کارروائیوں پر کام کیا،ھکومت نے عوام کے لیے ایک فیصد کام نہیں کیا۔