اسلام آباد (این این آئی)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈیٹا پروٹیکشن بل کو حتمی شکل دیدی ہے، بل کا حتمی ڈرافٹ محکمہ قانون اورمتعلقہ فورمز کے بعد پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے ہیش کیا جائے گا۔ بدھ کو وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی صدرات ڈیٹا پروٹیکشن کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف، وزارت خارجہ اور تجارت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔ کمیٹی اراکین نے کہاکہ ڈیٹا پروٹیکشن بل کی تیاری کیلئے وزارت آئی ٹی کی تمام کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ سید امین الحق نے کہاکہ بل کا بنیادی مقصد شہریوں کیڈیٹا کا تحفظ اور اس کیبلا اجازت کسی کے استمال کی روک تھام ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوشش تھی کہ عوام اوراسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سیاسیمتفقہ قانون کی صورت میں سامنیلایا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیٹا پروٹیکشن بل میں اولین ترجیحات عام شہری و تجارتی اداروں اور قومی سلامتی کا تحفظ ہے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...