پاکستان کے دورے منسوخ کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل کو ایکشن لینا چاہیے تھا، رمیز راجا

0
308

کراچی (این این آئی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے شکوہ کیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ منسوخ ہونے پر رد عمل کا اظہار کیوں نہیں کیا؟،پاکستان کے دورے منسوخ کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل کو ایکشن لینا چاہیے تھا،کلب کرکٹ کیلئے سب سے پہلے پیچز ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، پیچز جب تک ٹھیک نہیں ہوں گی آپ کا کرکٹ ترقی نہیں کر پائے گا،آسٹریلیا سے مٹی اور پچز منگوا رہے ہیں، جب تک آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں نہیں ہرائیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے،اسکول کرکٹ سسٹم کیساتھ مشترکہ طریقہ کار کا آغاز کریں گے ،روں سال11 سے 16 سال تک کی عمر کے 100 بچوں کو شامل کرتے ہوئے تقریباً30 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا،دنیا کے سامنے اپنا مؤقف رکھا اور کامیاب ہوگئے،اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہاکہ اسکول کرکٹ سسٹم کے ساتھ مشترکہ طریقہ کار کا آغاز کریں گے اور اس میں 11 سال سے 16 سال تک کی عمر کے 100 بچوں کو شامل کرتے ہوئے انہیں تقریباً30 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو مکمل طور پر تربیت دیتے ہوئے انہیں قومی سطح پر میچز کھیلائیں گے اور ان کیلئے دنیا کے بہترین کوچز کو تعینات کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ کرکٹ کا شوق رکھنے والے بچوں کیلئے ٹیلینٹ ہنٹ بھی قائم کیا گیا جس کا اعلان آئندہ 15 روز کے دوران کردیا جائے گا۔کلب کرکٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ کیلئے سب سے پہلے پیچز ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، پیچز جب تک ٹھیک نہیں ہوں گی آپ کا کرکٹ ترقی نہیں کر پائے گا، اس کے لیے گراؤنڈ عملے کے ساتھ سب سے زیادہ اجلاس کیے ہیں، ہم نے پیچز کے لیے آسٹریلیا سے مٹی منگوائی جارہی ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ پیچوں کی بہتری کیلئے 37 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، ہماری کوشش ہے کہ 40 ہائی پریٹ کلب اور اسکول کرکٹ میں بنوائیں گے یہ پیچز 7 سے 8 سال تک چلتی ہیں، یہ ایک انقلابی اقدام ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ اوپر جائے گا تو آپ کا اور میرا تعلق بہتر رہے گا، اس کے لیے ہمارا نقطہ نظر بہتر ہونا چاہیے