نواب شاہ(این این آئی)سابق صدرمملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہر چیز کے ریٹس کیا تھے اب کیا ہیں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں ،ہمیں الیکشن میں ٹیکنیکل طور پر پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتایا گیا اور ہمیں انجینئرڈ انتخابات میں شکست دی گئی،ہم نے ہر جگہ مرہم رکھا پاکستان کو آگے بڑھایا۔زرداری ہائوس میں کارکنان سے خطاب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہاکہ ہم نے ہر جگہ مرہم رکھا پاکستان کو آگے بڑھایا۔ہم نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے لوگوں کے ایشوز پر مرہم رکھاجب میں نے خیبر پختونخواہ کا نام لیا تو مجھ سمیت سب کے آنکھوں میں آنسو تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ دوسروں سے دگنا، تِگنا کام کیا۔یہ زندگی کا سفر ہے، اس میں اپ اور ڈائون چلتا رہتا ہے۔میں نے ایک عید جیل میں گذاری، یہ ہوتا رہتا ہے، یہ پیپلوں کا سرمایہ ہے،ہمیں اس سفر میں اس جدوجہد میں رہنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ نے دیکھا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے،ہمیں انجینئرڈ الیکشن میں پھنسا کر اپنے لوگوں کو جیتایا گیا، خیر ہے،میں ان کو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کام چلا کر دکھائیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں،ہمارے دور میں کیا تھا اب کیا ہے، یہ فرق صاف ظاہر ہے،ہمارے دور میں ہر چیز کے ریٹس کیا تھے اب کیا ہیں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں تاہم آگے دوسرا مرحلہ کیسے طے کیا جائے، آگے کیسے بڑھا جائے اور ملک کو کیسے چلایا جائے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...