اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف اب پیچھے چلے جائیں گے اور فیملی کا نیا شخص لانچ کیا جا رہا ہے۔ایک انٹرویومیں شہبازگل نے کہا کہ شریف فیملی میں سے ایک نیا شخص لانچ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پتہ نہیں مریم نواز کے کیسز میں وکلا کی زیادہ بیماریاں کیوں ہو رہی ہیں۔شہبازگل نے کہا کہ پارٹی اپنی پالیسی کیمطابق آگے بڑھتی ہے ،خیبرپختونخواسے متعلق فیصلے کے پی حکومت نے کیے ہوں گے ،وزیراعظم نے فیصلہ کیاآئندہ بلدیاتی امیدواروں کاانتخاب خود کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات میں شکست یقیناپریشانی کی ہے ،عمران خان نے ہمیشہ کہا ووکرز کو ٹکٹ دینے کی زیادہ کوشش کریں ۔عمران خان نے کہابھائی بھتیجے کوٹکٹ دینے کے بجائے ورکرز کو ٹکٹ دیں ،جب بھی وزیراعظم عمران خان کے وژن سے ہٹیں گے نقصان ہوگا۔معاون خصوصی نے واضح کیا کہ وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی کوئی تحقیقاتی رپورٹ نہیں جمع کرائی گئی خبردرست نہیں وزیراعظم عمران خان براہ راست عوام سے رابطے میں ہوتے ہیں ،تحمل رکھیں ہم اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں دہراتے نہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...