مسیحی برادری کی موجودگی کا احساس تمام شہریوں اورقوم ہونا چاہیے ، خواجہ آصف

0
252

سیالکوٹ(این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی موجودگی کا احساس تمام شہریوں اورقوم ہونا چاہیے ، تعلیم اور صحت کے میدان میں مسیحی برادری آگے رہی ،فخر ہے ، زیادہ سے زیادہ ہ مسیحی برادری کی نمائندگی پارلیمنٹ میں کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میانہ پورہ میں سابق اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ذوالفقار غوری کی رہائش گاہ پر کرسمس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و سابق وزیر بلدیات خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ، مسلم لیگ (ن )کے سٹی صدر محمد رفیق مغل، سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چودھری محمد اکرام، رانا وحید گڈو، چودھری سیف اللہ، اور کرسچن کمیونٹی کے مذہبی رہنما بھی موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ بلدیاتی اداروں میں مسیحی برادری کو بہت زیادہ فوقیت دیتا ہوں ،اس کے علاوہ مسیحی برادری موجودگی کا احساس تمام تر شہریوں کو تمام قوم کو ہونا چاہیے کیونکہ مسیحی اہل کتاب ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کو ماننے والے ہیں ، ہم مسلمان بھی حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کو اللہ کاو نبی مانتے ہیں۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مسیحی برادری کے افراد ہمارے بھائی ہیں اور ہماری برادری ہیں بلکہ ہمارے دست وبازو ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس ملک کی سیاست میں ہمارے برابر کے حصہ دار ہیں اور ہم ہمیشہ اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ مسیحیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور بلند آواز میں آپ کے حقوق پر اتفاق کیا جائے اور جو آپ نے والہانہ استقبال کیا اس پر شکر گزار ہیں۔ بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما، ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف اور مسلم لیگ کے عمائدین اور کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں نے مل کر کرسمس کا کیک کاٹا۔