برلن(این این آئی) جرمنی کی نو منتخب وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے افغانستان میں بد ترین انسانی بحران کے سدبات کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ نے افغانستان میں موجودہ وقت کا بدترین انسانی بحران قرار دیا ۔عہدہ سنبھالنے کے محض دو ہفتے بعد ایک ایکشن پلان کا خاکہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برلن نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ بیرونی امداد سب سے زیادہ ضرورت مند افغانوں تک پہنچے اور خواتین بلخصوص لڑکیوں کے انخلا کے عمل کو تیز کردیا جائے جنہیں طالبان سے سب زیادہ خطرہ ہے۔اینالینا بیربوک نے کہا کہ ہماری نظروں کے سامنے افغانستان اپنے وقت کی بدترین انسانی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مالیاتی ادارے تباہ ہو چکے ہیں، بے شمار شہری قلت خوارک کے باعث بھوک سے مر رہے ہیں، جب کوئی یہ پڑھتا ہے کہ مایوسی میں گھرے لوگ کھانا خریدنے کے لیے اپنی بیٹیوں کو بیچ رہے ہیں تو اسے برداشت کرنا مشکل ہے۔جرمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم لاکھوں بچوں کو موت کے دہانے نہیں چھوڑ سکتے اس لیے ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ راہیں تلاش کریں گے تاکہ انسانی امداد کابل میں پہنچے اور خاص طور پر ان لوگوں کو ملک سے باہر لایا جائے جنہیں تحفظ کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...