ڈھاکا (این این آئی)بنگلادیش میں کشتی میں آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا جہاں جنوبی بنگلادیش میں ایک کشتی میں آگ لگ گئی جس میں اب تک 32 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ڈھاکا سے 250 کلو میٹر دور جھلوکٹھی سے گزرنے والی اس کشتی میں تقریبا 500 افراد سوار تھے، تین منزلہ کشتی نے سفر کے دوران دریا کے بیچ میں آگ پکڑ لی جس کے بعد متعدد افراد نے دریا میں چھلانگ لگادی۔مقامی حکام کے مطابق حادثے کے بعد اب تک 32 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے کچھ افراد جھلسنے اور کچھ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔پولیس کو شبہ ہے کہ کشتی میں آگ انجن روم سے لگی اور کشتی ڈھاکا واپس جارہی تھی، حادثے میں زخمی ہونے والے 100 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔
مقبول خبریں
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...
ایران نے جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
تہران (این این آئی)ایران نے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ...
وارنٹِ گرفتاری کافی نہیں، نیتن یاہو کو سزائے موت دی جائے، آیت اللہ خامنہ...
تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نیکہا کہ غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کافی...
ٹرمپ کا میکسیکو، کینیڈا، چین سے آئی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان
واشنگٹن (این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے...
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی توقع، 36 گھنٹوں میں اعلان...
واشنگٹن (این این آئی)اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، اور اس حوالے...