رحمان ملک کی سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

0
227

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِداخلہ سنیٹر رحمان ملک نے بلوچستان کے علاقہ کیچ میں پاک فوج کے چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان دشمن عناصر بلوچستان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے عمل کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔اپنے بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ لانس نائیک منظر عباس و سپاہی عبدالفتح کی شہادت پر دکھ و افسوس ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ شہداء کی درجات بلند اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ رحمن ملک نے کہاکہ مادر وطن کے دفاع کے لیے شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان دشمن عناصر بلوچستان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے عمل کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے