پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے چوتھے ٹائپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ

0
191

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے چوتھے ٹائپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب ہوئی جس میں چین میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوورسیر کموڈور راشد محمود شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ یک مطابق یہ جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا،اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس تغرل حال ہی میں پاک بحریہ کے سپرد کیا جاچکا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کموڈور راشد محمود شیخ نے کہا کہ عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل چینی شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی عکاس ہے۔ تقریب میں چینی بحریہ، شپ بلڈنگ کمپنی اور شپ یارڈ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔