شہید بی بی اور عوام کا جو تعلق تھا اس کی تاریخ اور دنیا میں مثال ملنا مشکل ہے،شیری رحمن

0
204

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہید بی بی اور عوام کا جو تعلق تھا اس کی تاریخ اور دنیا میں مثال ملنا مشکل ہے،14 سال بعد ملک کو اسی دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے جس کی شہید بی بی نے لیاقت باغ کے خطاب میں نشاندہی کی تھی، قتل کیس روزمرہ کی بنیاد پر سنا جائے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود بی بی کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس گزر چکے مگر وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بی بی شہید تمام صوبوں کی زنجیر اور کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن تھیں۔ انہوںنے کہاکہ شہید بی بی اور عوام کا جو تعلق تھا اس کی تاریخ اور دنیا میں مثال ملنا مشکل ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپنے نام کی طرح بی بی شہید اپنی شخصیت اور سیاسی جدوجہد میں بھی بینظیر تھیں۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے زندگی کی آخری سانسوں تک ہر ظالم و جابر آمر کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔شیری رحمان نے کہاکہ دو مرتبہ پاکستان کی وزیر اعظم رہنے والی محترمہ بینظیر بھٹو انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد بیدردی سے شہید کر دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ان کا نظریہ اور فلسفہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، شہید بی بی نے اپنی آخری تقریر میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں ایک مکمل روڈ میپ پیش کیا تھا