راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک لینڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ولی ترکچی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق ترک لینڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ولی ترکچی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور سمیت دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترکی سے اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت تے ہیں، ہمارے تعلقات تاریخی کے ساتھ ساتھ ثقافتی و مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات اورانسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کی مخلصانہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف نے عسکری تعلقات کے مزید فروغ خاص طور پر تربیت اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا اورافغانستان کی صورتحال خاص طور پر بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام میں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...