طالبان کی رجعت پسندانہ سوچ پاکستان کیلئے خطرہ ہے،فواد چوہدری

0
231

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی دونوں جانب انتہا پسند ریاستیں ہیں، ایک طرف افغانستان میں طالبان کی رجعت پسندانہ سوچ ہے دوسری طرف بھارت ہندو انتہا پسندی ہے، جو پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نیھ کہا کہ قوم میں یہ تذبذب پایا جارہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کس طرح کا پاکستان چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات انہوں نے اپنی تین بڑی تقاریر میں ظاہر کی تھی، پہلی تقریر انہوں نے 11 اگست 1947کو کی تھی جو اسمبلی سے کی، دوسری تقریر فوج جبکہ تیسری تقریر انہوں نے عوام سیکی تھی۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تقاریر نئے پاکستان کو سمجھنے کی بنیاد ہیں، عمران خان قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، یہ غلط فہمی دور کرلیں کہ قائد اعظم کوئی مذہبی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت کے لیڈران نے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک کا فیصلہ اس لیے کیا تھا کہ انہیں اندازہ تھا کہ جب یہاں جمہوریت آئی کی تو ہندو اکثریت اقلیتوں کا جینا دوبھر کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی جو مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں وہ دنیا کے سامنے ہے، مسلمانوں پر جو ظلم ڈھایا جارہا ہے وہ تو معمول بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے واقعے پر پورا پاکستان اکھٹا ہوگیا اور سب نے اس واقعے کی مذمت کی تاہم بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے اس پر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اس وقت کے سیاسی قائدین کو دات دینی چاہیے جنہوں نے اتنے سال قبل حالات کو جانچ لیا کہ ظالم اکثریت مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کرے گی