تل ابیب(این این آئی)صہیونی وزیرخارجہ یائرلاپیڈ نے خبردارکیا ہے کہ اگرناگزیر ہوا تو اسرائیل وقتِ ضرورت ایران کے خلاف تنہا کارروائی کرنے کوتیار ہے جبکہ 2015 میں طے شدہ مگر اب متروک جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے ویانا میں مذاکرات کا آٹھواں دورشروع ہونے والا ہے۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاپیڈ نے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کو بتایا کہ ہم خود اپنا دفاع کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم یقینا بین الاقوامی تعاون میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اگر ضروری ہوا توہم اکیلے ہی کارروائی کریں گے۔وزیرخارجہ نے انکشاف کیا کہ ہم نے اپنے اتحادیوں کے سامنے (ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں)کافی مضبوط انٹیلی جنس مواد پیش کیا ہے۔یہ کوئی رائے اور موقف نہیں تھا بلکہ انٹیلی جنس تھی جو یہ ثابت کرتی ہے کہ ایران دنیا کومکمل طورپربڑے منظم طریقے سے دھوکا دے رہا ہے۔لاپیڈ کا کہنا تھا کہ ایران کو صرف یہ فکر لاحق تھی کہ امریکا اس پرعایدکردہ پابندیاں اٹھا لے۔اس طرح وہ اپنے جوہری پروگرام میں اربوں ڈالرجھونک سکتا ہے اور خطے میں اپنی گماشتہ شیعہ ملیشیاں کی مالی معاونت کر سکتا ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...