لاہور (این این آئی )سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا ،ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کیااور خدا کاشکر ہے کہ میرا ہر کردار عوامی حلقوں میں بے حد پسند کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اداکار مکمل نہیں ہوتا کیونکہ فن سمند کی طرح لا محدود ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوتی ،ہر روز سیکھنے کے لئے آپ کو کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے ،میں نے اپنے کیرئیر میں ایک دن بھی ضائع نہیں کیا اور کچھ نہ کچھ ضرور سیکھا ہے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ شبیر جان بننے میں مجھے ایک وقت لگا لیکن اس کے پیچھے کئی سالوں کی بلا تعطل محنت کارفرما ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صرف سچ بولتا ہوں اور خلوص سے ہر ایک کے لئے جہاں تک بھی ممکن ہو سکے مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...