چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی نے کوئی نام تجویز نہیں کیا،فواد چوہدری

0
233

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نئے چیئرمین نیب کیلئے حکومت کی جانب سے نام تجویز کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی نے کوئی نام تجویز نہیں کیا ،نام تجویز کرنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی نے کوئی نام تجویز نہیں کیا ،نام تجویز کرنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مشاورت کے بعد ناموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔