فنون لطیفہ میں ایسا کام کیا جائے تاکہ لوگ اداکار کے جانے کے بعد بھی اسے یاد رکھیں ‘عرفان کھوسٹ

0
208

لاہور ( این این آئی) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ہماری فیملی میں دو ایکٹر ہوئے ہیں ،ایک میرے والد سلطان کھوسٹ اور دوسرا میرا بیٹا سرمد سلطان کھوسٹ ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں جب آٹھویں جماعت میں تھا تو اس وقت والد کا انتقال ہو گیا اور گھر کی ساری ذمے داریاں مجھ پر آن پڑیں۔ میرے والد مجھے اعلیٰ تعلیم دلوانا چاہتے تھے مگر حالات کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا مگر میں نے اپنے بچوں کو اتنا ضرور پڑھایا ہے جتنا میرے والد میرے بارے میں چاہتے تھے ۔ عرفان کھوسٹ نے کہاکہ کسی بھی فنکا ر کو فنون لطیفہ میں ایساکام کرنا چاہیے اس کے جانے کے بعد بھی لوگ اسے یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے ختم ہونے کے بے شمار عوامل ہیں جس میں ایک بڑا عنصر یہ تھا کہ فلم میں ٹیم ورک نہیں رہا تھا ۔ٹی وی ڈرامہ بھی ہماری نا اہلی کی وجہ سے کراچی منتقل ہو گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اسٹیج پر امان اللہ کے بعد نئے آنے والے اداکاروں میں نسیم وکی ،ناصر چینوٹی ،ظفری خان ،سخاوت ناز ،ساجن عباس اچھے اداکار ہیں۔