لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پنجابی نئی فلمیں نہ بننے کی وجہ سے لاہور کی انڈسٹری جمود کا شکار ہو چکی ہے ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سب کو مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دے کر پنجابی فلموں کا تسلسل شروع کرنا ہو گا اور کم از کم سالانہ دس سے بارہ فلموں کی نمائش سے پنجابی فلموں کا دور واپس آسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی ہماری انڈسٹری میں ایسے ہدایتکار موجود ہیں جو کسی بھی فلم کی کامیابی کی علامت سمجھے جاتے ہیں ،مگر اس کے لئے سرمایہ کاروں کو ایک قدم آگے آنا ہو گا ،خالی باتوں سے کبھی منصوبے مکمل نہیں ہوتے ۔ انہوںنے کہا کہ جب تک عملی طور پر قدم نہیں اٹھایا جائے گا تب تک اسی طرح کنارے پر کھڑے رہیں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...