واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور یورپ میں اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، امریکی دارالحکومت واشنگٹن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، امریکا بھر میں گزشتہ روز تین لاکھ 12 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یورپ میں سب سے زیادہ متاثر فرانس ہوا جہاں 1 لاکھ 80 ہزار کے قریب اومی کرون کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔چین کے شہروں یانان اور شی آن میں شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فن لینڈ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے غیر ملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔نئی دہلی میں اومی کرون بڑھنے سے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی، نجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی ہدایت کی گئی ۔بنگلا دیش میں اومی کرون ویرنٹ کے خطرے کے پیشِ نظر بوسٹر ویکسین کا آغاز کر دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوبی افریقہ اور دیگر افریقی ملکوں سے کل(جمعہ) کو سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے عائد سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت نہیں۔یورپ میں سب سے زیادہ متاثر فرانس ہوا جہاں 1 لاکھ 80 ہزار کے قریب اومی کرون کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔انگلینڈ میں 24 گھنٹوں میں مزید 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ، جہاں جنوری میں نئی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔اسکاٹ لینڈ، ویلز اور ناردرن آئر لینڈ نے میل جول محدود کرنے کی پابندیاں لگا دیں۔نیدر لینڈز، سوئٹزر لینڈ، یونان اور پر تگال میں بھی اومی کرون کے کیسز میں اضا فہ ریکارڈ کیا گیا۔جرمنی میں نجی تقاریب ویکسین شدہ 10 افراد تک محدود کر دی گئیں، نائٹ کلب بند کر دیئے گئے۔چین کے شہروں یانان اور شی آن میں شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فن لینڈ نے کورونا ویکسین
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...